ابنا: طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ہماری پشتو سروس کو فون پر بتایا ہے کہ طالبان سے وابستہ فوجی وردی میںملبوس ایک جنگجو نے آج دو پہر فاریاب صوبے کے غورماچ بازار میں امریکی فوجیوں کے ایک گروہ پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں چار آمریکی فوجی ہلاک ہوگئے – اس حملے میں حملہ آور بھی جوابی فائرنگ میں مارا گیا –بعض ذرائع کے مطابق اس حملے میں دو امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے –اس سے قبل ایک اور واقعے میں ایک افغان پولیس نے ہرات صوبے میں فائرنگ کرکے 3 امریکی فوجی مشیروں کو ہلاک کردیا تھا -
.......
/169